ابنا: اگرچہ سن دوہزار تيرہ کے بجٹ کے بارے ميں امريکي سياستدانوں کے درميان اختلاف بدستور برقرار ہيں تاہم ايسے اشارے ملے ہيں کہ صدر باراک اوباما اس معاملے پر ري پبلکن کے ساتھ زيادہ سے زيادہ مصالحت پر غور کر رہے ہيں-کہا جارہا ہے کہ بجٹ ميں کٹوتي کے خود کار نظام پر عملدرامد روکنے ميں ناکامي کے بعد صدر باراک اوباما کو توقع ہے کہ وہ نئے مالي سال کے بجٹ کے معاملے پر ري پبلکن کے ساتھ کسي اتفاق رائے تک پہنچ جائيں گے- بجٹ کے معاملے پر فريقين کے درميان مذاکرات کئي مہينوں سے تعطل کا شکار ہيں- ري پبلکين ارکان بجٹ ميں ايسي اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہيں جن کے نتيجے ميں چار ٹريلين ڈالر کے بجٹ خسارے کو ختم کيا جاسکےتاہم وہ دولت مندوں سے زيادہ ٹيکس وصول کرنے کي مخالفت کر رہے ہيں-کہا جارہا ہے کہ صدر اوباما نے بجٹ کي نئي تجاويز تيار کي ہيں جن کے تحت آئندہ دس برس ميں بجٹ خسارے ميں ايک اعشاريہ آٹھ ٹريلين ڈالر کي کمي کا منصوبہ پيش کيا کيا ہے....../169
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406593
سن دوہزار تيرہ کے بجٹ کے معاملے پر امريکي سياستدانوں ميں اختلافات بدستور جاري ہيں-